ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دیوالی میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچی 

دیوالی میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچی 

Mon, 31 Oct 2016 18:24:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دیوالی کے پٹاخوں کا دھواں، نمی اور ہوا کا نام و نشان نہیں۔اس سب نے مل کر دہلی کی فضا کو انتہائی آلودہ کر دیا جس کی وجہ سے شہر میں کہرے کی موٹی پرت چھا گئی اور سانس کے ساتھ جسم میں داخل ہونے والی آلودگی کا عنصر خطرناک سطح پر پہنچ گیا ۔آج علی الصبا ح کافی چھوٹا آلودگی کا عنصر (پی ایم 2.5سے پی ایم 10)کی سطح انتہائی خطرناک حد پر پہنچ گیا ۔پونے کے سفر(سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فارکاسٹنگ اینڈ ریسرچ)نے اس کا اندیشہ پہلے ہی جتا دیا تھا۔علی الصباح تقریباََ دو بجے پی ایم 10کی سطح نے آر کے پورم اور آنند وہار سمیت شہر کے کئی علاقوں میں 1000مائیکروگرام کے نشانات کو پار کر لیا۔پی ایم 10کی محفوظ سطح 100مائیکروگرام فی کیو بک میٹر ہوتی ہے۔حالانکہ صفدرجنگ جانچ سینٹر میں ویزیبلٹی کی سرکاری سطح 200میٹر درج کی گئی لیکن صبح کے وقت شہر کے کئی علاقوں میں ویزیبلٹی صفر تھی، یہاں تک کہ زیر زمین میٹرو اسٹیشنوں میں بھی بھاری دھواں بھرا ہوا تھا۔دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی(ڈی پی سی سی )کے مطابق پی ایم 2.5کی محفوظ سطح 60مائیکروگرام ہوتی ہے لیکن صبح دو بجے آنند وہار میں یہ 883مائیکروگرام فی کیوبک میٹر اور آر کے پورم میں 748مائیکروگرام تھی ۔شانتی پتھ جیسے علاقے جہاں آلودگی بہت زیادہ ہونے پر بھی عام طور پر ہواکا معیار درمیانے سطح کا رہتا ہے، وہاں بھی امریکی سفارت خانے کی آلودگی جانچ میں پی ایم 2.5کی سطح زیادہ سے زیادہ کے زمرے سے بھی کہیں زیادہ تھا۔


Share: